بدھ 21 اکتوبر 2026 - 14:54
شہداء نے اپنے خون سے دین اسلام اور مکتبِ اہل بیت (ع) کو سربلند کردیا/علامہ مقصود ڈومکی کا وادی زہراء سندھ میں خواہران سے خطاب

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی وادی زہراء سلام اللہ علیہا رانی پور پہنچے، جہاں انہوں نے وادی زہراء کے متولی جناب غلام حسین جعفری، مدرسہ جامعۃ المرتضیٰ رانی پور کے پرنسپل علامہ لیاقت علی قمی، راہب علی سولنگی، منظور حسین بھیلار اور دیگر مومنین و منتظمین سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی وادی زہراء سلام اللہ علیہا رانی پور پہنچے، جہاں انہوں نے وادی زہراء کے متولی جناب غلام حسین جعفری، مدرسہ جامعۃ المرتضیٰ رانی پور کے پرنسپل علامہ لیاقت علی قمی، راہب علی سولنگی، منظور حسین بھیلار اور دیگر مومنین و منتظمین سے ملاقات کی۔

شہداء نے اپنے خون سے دین اسلام اور مکتبِ اہل کو سربلند کردیا/علامہ مقصود ڈومکی کا وادی زہراء سندھ میں خواہران سے خطاب

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے وادی زہراء کی زیارت کی اور مومنین کرام کو 23 اکتوبر بروز جمعہ جیکب آباد میں منعقد ہونے والی برسی شہدائے سانحہ شبِ عاشور اور عظمتِ شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

شہداء نے اپنے خون سے دین اسلام اور مکتبِ اہل کو سربلند کردیا/علامہ مقصود ڈومکی کا وادی زہراء سندھ میں خواہران سے خطاب

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سرزمین سندھ کے دل رانی پور میں عشقِ اہل بیتؑ سے سرشار وادی زہرا کا قیام اہل سندھ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ مقدس مقام محبت و عقیدتِ اہل بیتؑ کا مرکز ہے، جہاں ہر سال ملک بھر، بالخصوص سندھ کے مختلف علاقوں سے لاکھوں عاشقانِ اہل بیتؑ کربلا کے شہنشاہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور علمدارِ کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرنے کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ یہاں ذکرِ اہل بیتؑ کی بابرکت محافل اور مجالسِ عزاء منعقد ہوتی ہیں، جو لوگوں کے دلوں میں عشقِ محمد و آلِ محمدؑ کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

شہداء نے اپنے خون سے دین اسلام اور مکتبِ اہل کو سربلند کردیا/علامہ مقصود ڈومکی کا وادی زہراء سندھ میں خواہران سے خطاب

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے ملت جعفریہ اور شہدائے پاک وطن کی یاد کو زندہ رکھنا درحقیقت ان کے مشن، مقدس اہداف، حق و صداقت کے پیغام اور جذبۂ ایثار و قربانی کو زندہ رکھنے کے مترادف ہے۔ شہداء نے اپنے مقدس خون سے دین اسلام، مکتب اہل بیت وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور نئی نسل تک ان کے پیغام کو پہنچانا ہماری دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی برسی اور عظمتِ شہداء کانفرنس کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، ان کے مشن سے تجدیدِ عہد کرنا اور معاشرے میں ایثار اتحاد، اخوت، امن اور استقامت کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔

شہداء نے اپنے خون سے دین اسلام اور مکتبِ اہل کو سربلند کردیا/علامہ مقصود ڈومکی کا وادی زہراء سندھ میں خواہران سے خطاب

علامہ مقصود علی ڈومکی نے علمائے کرام، ذاکرین، مومنین اور تمام محبانِ اہل بیتؑ سے اپیل کی کہ وہ 23 اکتوبر کو جیکب آباد میں منعقد ہونے والی برسی شہدائے سانحہ شبِ عاشور اور عظمتِ شہداء کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے شہداء کے ساتھ اپنی وفاداری اور عقیدت کا اظہار کریں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے وادی زہراء میں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے زیر اہتمام خواہران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سیرت حضرت فاطمہ زہراء اور سیرت حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کو اپنا کر دنیا اور آخرت کی سعادت حاصل کر سکتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha